احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

2: 2- بَابُ الْبَيْعَةِ عَلَى إِيتَاءِ الزَّكَاةِ:
باب: زکوٰۃ دینے پر بیعت کرنا۔
{فإن تابوا واقاموا الصلاة وآتوا الزكاة فإخوانكم في الدين}.
‏‏‏‏ اور اللہ پاک نے فرمایا «فإن تابوا وأقاموا الصلاة وآتوا الزكاة فإخوانكم في الدين» اگر وہ (کفار و مشرکین) توبہ کر لیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دینے لگیں تو پھر وہ تمہارے دینی بھائی ہیں۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 1401
حدثنا ابن نمير , قال: حدثني ابي، حدثنا إسماعيل، عن قيس , قال: قال جرير بن عبد الله:"بايعت النبي صلى الله عليه وسلم على إقام الصلاة، وإيتاء الزكاة، والنصح لكل مسلم".
ہم سے محمد بن عبداللہ بن نمیر نے بیان کیا ‘ کہا کہ مجھ سے میرے والد نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہم سے اسماعیل بن خالد نے بیان کیا ‘ ان سے قیس بن ابی حازم نے بیان کیا کہ جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز قائم کرنے ‘ زکوٰۃ دینے اور ہر مسلمان کے ساتھ خیر خواہی کرنے پر بیعت کی تھی۔

Share this: