احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

12: 12- بَابُ الشُّرُوطِ مَعَ النَّاسِ بِالْقَوْلِ:
باب: لوگوں سے زبانی شرطیں طے کرنے کا بیان۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2728
حدثنا إبراهيم بن موسى، اخبرنا هشام، ان ابن جريج اخبره، قال: اخبرني يعلى بن مسلم، وعمرو بن دينار، عن سعيد بن جبيريزيد احدهما على صاحبه، وغيرهما قد سمعته يحدثه، عن سعيد بن جبير، قال: إنا لعند ابن عباس رضي الله عنهما، قال: حدثني ابي بن كعب، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"موسى رسول الله، فذكر الحديث، قال الم اقل إنك لن تستطيع معي صبرا سورة الكهف آية 72 كانت الاولى نسيانا، والوسطى شرطا، والثالثة عمدا، قال لا تؤاخذني بما نسيت ولا ترهقني من امري عسرا سورة الكهف آية 73 لقيا غلاما فقتله، فانطلقا فوجدا فيها جدارا يريد ان ينقض فاقامه سورة الكهف آية 77". قراها ابن عباس امامهم ملك.
ہم سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا کہ ہم کو ہشام بن یوسف نے خبر دی، انہیں ابن جریج نے خبر دی، کہا کہ مجھے یعلیٰ بن مسلم اور عمرو بن دینار نے خبر دی سعید بن جبیر سے اور ان میں ایک دوسرے سے زیادہ بیان کرتا ہے، ابن جریج نے کہا مجھ سے یہ حدیث یعلیٰ اور عمرو کے سوا اوروں نے بھی بیان کی، وہ سعید بن جبیر سے روایت کرتے ہیں کہ ہم ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر تھے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا خضر سے جو جا کر ملے تھے وہ موسیٰ علیہ السلام تھے۔ پھر آخر تک حدیث بیان کی کہ خضر علیہ السلام نے موسیٰ علیہ السلام سے کہا کیا میں آپ کو پہلے ہی نہیں بتا چکا تھا کہ آپ میرے ساتھ صبر نہیں کر سکتے (موسیٰ علیہ السلام کی طرف سے) پہلا سوال تو بھول کر ہوا تھا، بیچ کا شرط کے طور پر اور تیسرا جان بوجھ کر ہوا تھا۔ آپ نے خضر سے کہا تھا کہ میں جس کو بھول گیا آپ اس میں مجھ سے مواخذہ نہ کیجئے اور نہ میرا کام مشکل بنائیے۔ دونوں کو ایک لڑکا ملا جسے خضر علیہ السلام نے قتل کر دیا وہ وہ آگے بڑھے تو انہیں ایک دیوار ملی جو گرنے والی تھی لیکن خضر علیہ السلام نے اسے درست کر دیا۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے «وراءهم ملك‏» «وراءهم‏» کے بجائے «أمامهم ملك‏.‏» پڑھا ہے۔

Share this: