احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

45: 45- بَابُ لاَ هَامَةَ:
باب: الو کو منحوس سمجھنا لغو ہے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5757
حدثنا محمد بن الحكم، حدثنا النضر، اخبرنا إسرائيل، اخبرنا ابو حصين، عن ابي صالح، عن ابي هريرة رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"لا عدوى ولا طيرة ولا هامة ولا صفر".
ہم سے محمد بن حکم نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے نضر بن شمیل نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو اسرائیل نے خبر دی، انہوں نے کہا ہم کو ابوحصین (عثمان بن عاصم اسدی) نے خبر دی، انہیں ابوصالح ذکوان نے اور انہیں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا چھوت لگ جانا بدشگونی یا الو یا صفر کی نحوست یہ کوئی چیز نہیں ہے۔

Share this: