احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

157: 157- بَابُ الْحَرْبُ خَدْعَةٌ:
باب: لڑائی مکر و فریب کا نام ہے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 3027
حدثنا عبد الله بن محمد، حدثنا عبد الرزاق، اخبرنا معمر، عن همام، عن ابي هريرة رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"هلك كسرى، ثم لا يكون كسرى بعده وقيصر ليهلكن، ثم لا يكون قيصر بعده ولتقسمن كنوزها في سبيل الله.
ہم سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا ‘ کہا ہم کو معمر نے خبر دی ‘ انہیں ہمام نے اور انہیں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کسریٰ (ایران کا بادشاہ) برباد و ہلاک ہو گیا ‘ اب اس کے بعد کوئی کسریٰ نہیں آئے گا۔ اور قیصر (روم کا بادشاہ) بھی ہلاک و برباد ہو گیا ‘ اور اس کے بعد (شام میں) کوئی قیصر باقی نہیں رہ جائے گا۔ اور ان کے خزانے اللہ کے راستے میں تقسیم ہوں گے۔

Share this: