احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

12: 12- بَابُ قِصَّةِ زَمْزَمَ وَجَهْلِ الْعَرَبِ:
باب: عرب قوم کی جہالت کا بیان۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 3523
حدثنا سليمان بن حرب حدثنا حماد عن ايوب عن محمد عن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال اسلم وغفار وشيء من مزينة وجهينة- او قال شيء من جهينة او مزينة- خير عند الله- او قال- يوم القيامة من اسد وتميم وهوازن وغطفان.
ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد نے بیان کیا، ان سے ایوب نے، ان سے محمد نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قبیلہ اسلم، غفار اور مزینہ اور جہنیہ کے کچھ لوگ یا انہوں نے بیان کیا کہ مزینہ کے کچھ لوگ یا (بیان کیا کہ) جہینہ کے کچھ لوگ اللہ تعالیٰ کے نزدیک یا بیان کیا کہ قیامت کے دن قبیلہ اسد، تمیم، ہوازن اور غطفان سے بہتر ہوں گے۔

Share this: