احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

32: 32- بَابُ النَّجَّارِ:
باب: بڑھئی کا بیان۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2094
حدثنا قتيبة بن سعيد، حدثنا عبد العزيز، عن ابي حازم، قال: اتى رجال إلى سهل بن سعد يسالونه عن المنبر، فقال:"بعث رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى فلانة امراة، قد سماها: سهل، ان مري غلامك النجار يعمل لي اعوادا اجلس عليهن، إذا كلمت الناس، فامرته يعملها من طرفاء الغابة، ثم جاء بها فارسلت إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم بها، فامر بها، فوضعت فجلس عليه".
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبدالعزیز نے بیان کیا ان سے ابوحازم نے بیان کیا کہ کچھ لوگ سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ کے یہاں منبرنبوی کے متعلق پوچھنے آئے۔ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فلاں عورت کے یہاں جن کا نام بھی سہل رضی اللہ عنہ نے لیا تھا، اپنا آدمی بھیجا کہ وہ اپنے بڑھئی غلام سے کہیں کہ میرے لیے کچھ لکڑیوں کو جوڑ کر منبر تیار کر دے، تاکہ لوگوں کو وعظ کرنے کے لیے میں اس پر بیٹھ جایا کروں۔ چنانچہ اس عورت نے اپنے غلام سے غابہ کے جھاؤ کی لکڑی کا منبر بنانے کے لیے کہا۔ پھر (جب منبر تیار ہو گیا تو) انہوں نے اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجا۔ وہ منبر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے (مسجد میں) رکھا گیا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر بیٹھے۔

Share this: