احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

58: 58- بَابُ إِذَا وَقَعَ الذُّبَابُ فِي الإِنَاءِ:
باب: جب مکھی برتن میں پڑ جائے (جس میں کھانا یا پانی ہو)۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5782
حدثنا قتيبة حدثنا إسماعيل بن جعفر عن عتبة بن مسلم مولى بني تيم عن عبيد بن حنين مولى بني زريق عن ابي هريرة رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «إذا وقع الذباب في إناء احدكم، فليغمسه كله، ثم ليطرحه، فإن في احد جناحيه شفاء وفي الآخر داء».
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے اسماعیل بن جعفر نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے بنی تمیم کے مولیٰ عتبہ بن مسلم نے بیان کیا، ان سے بنی زریق کے مولیٰ عبید بن حنین نے بیان کیا اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب مکھی تم میں سے کسی کے برتن میں پڑ جائے تو پوری مکھی کو برتن میں ڈبو دے اور پھر اسے نکال کر پھینک دے کیونکہ اس کے ایک پر میں شفاء اور دوسرے میں بیماری ہے۔

Share this: