احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

68: 68- بَابُ الشِّعْرِ فِي الْمَسْجِدِ:
باب: مسجد میں شعر پڑھنا کیسا ہے؟
صحيح بخاري حدیث نمبر: 453
حدثنا ابو اليمان الحكم بن نافع، قال: اخبرنا شعيب، عن الزهري، قال: اخبرني ابو سلمة بن عبد الرحمن بن عوف، انه سمع حسان بن ثابت الانصاري يستشهد ابا هريرة،"انشدك الله، هل سمعت النبي صلى الله عليه وسلم، يقول: يا حسان اجب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، اللهم ايده بروح القدس ؟ قال ابو هريرة: نعم".
ہم سے ابوالیمان حکم بن نافع نے بیان کیا کہ ہمیں شعیب بن ابی حمزہ نے زہری کے واسطے سے کہا کہ مجھے ابوسلمہ (اسماعیل یا عبداللہ) ابن عبدالرحمٰن بن عوف نے، انہوں نے حسان بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو اس بات پر گواہ بنا رہے تھے کہ میں تمہیں اللہ کا واسطہ دیتا ہوں کہ کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے نہیں سنا تھا کہ اے حسان! اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے (مشرکوں کو اشعار میں) جواب دو اور اے اللہ! حسان کی روح القدس کے ذریعہ مدد کر۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا، ہاں (میں گواہ ہوں۔ بیشک میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سنا ہے)۔

Share this: