احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

20: 20- بَابُ كُنْيَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیت کا بیان۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 3537
حدثنا حفص بن عمر، حدثنا شعبة، عن حميد، عن انس رضي الله عنه، قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم في السوق، فقال: رجل يا ابا القاسم فالتفت النبي صلى الله عليه وسلم، فقال:"سموا باسمي، ولا تكتنوا بكنيتي".
ہم سے حفص بن عمر نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے حمید نے اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بازار میں تھے کہ ایک صاحب کی آواز آئی۔ یا اباالقاسم! آپ ان کی طرف متوجہ ہوئے (معلوم ہوا کہ انہوں نے کسی اور کو پکارا ہے) اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرے نام پر نام رکھو لیکن میری کنیت مت رکھو۔

Share this: