احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

88: 88- بَابٌ:
باب:۔۔۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5196
حدثنا مسدد، حدثنا إسماعيل، اخبرنا التيمي، عن ابي عثمان، عن اسامة، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"قمت على باب الجنة، فكان عامة من دخلها المساكين واصحاب الجد محبوسون غير ان اصحاب النار قد امر بهم إلى النار، وقمت على باب النار فإذا عامة من دخلها النساء".
ہم سے مسدد نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے اسماعیل نے بیان کیا، کہا کہ ہم کو تیمی نے خبر دی، انہیں ابوعثمان نے، انہیں اسامہ رضی اللہ عنہ نے اور ان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں جنت کے دروازہ پر کھڑا ہوا تو اس میں داخل ہونے والوں کی اکثریت غریبوں کی تھی۔ مالدار (جنت کے دروازے پر حساب کے لیے) روک لیے گئے تھے البتہ جہنم والوں کو جہنم میں جانے کا حکم دے دیا گیا تھا اور میں جہنم کے دروازے پر کھڑا ہوا تو اس میں داخل ہونے والی زیادہ عورتیں تھیں۔

Share this: