احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

72: 72- بَابُ كَنْسِ الْمَسْجِدِ وَالْتِقَاطِ الْخِرَقِ وَالْقَذَى وَالْعِيدَانِ:
باب: مسجد میں جھاڑو دینا اور وہاں کے چیتھڑے، کوڑے کرکٹ اور لکڑیوں کو چن لینا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 458
حدثنا سليمان بن حرب، قال: حدثنا حماد بن زيد، عن ثابت، عن ابي رافع، عن ابي هريرة، ان رجلا اسود او امراة سوداء كان يقم المسجد فمات، فسال النبي صلى الله عليه وسلم عنه، فقالوا: مات، قال:"افلا كنتم آذنتموني به، دلوني على قبره او قال قبرها، فاتى قبرها فصلى عليها".
ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا، انہوں نے ثابت سے، انہوں نے ابورافع سے، انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہ ایک حبشی مرد یا حبشی عورت مسجد نبوی میں جھاڑو دیا کرتی تھی۔ ایک دن اس کا انتقال ہو گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے متعلق دریافت فرمایا۔ لوگوں نے بتایا کہ وہ تو انتقال کر گئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر فرمایا کہ تم نے مجھے کیوں نہ بتایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم قبر پر تشریف لائے اور اس پر نماز پڑھی۔

Share this: