احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

94: 94- بَابُ بَيْعِ الْجُمَّارِ وَأَكْلِهِ:
باب: کھجور کا گابھا بیچنا یا کھانا (جو سفید سفید اندر سے نکلتا ہے)۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2209
حدثنا ابو الوليد هشام بن عبد الملك، حدثنا ابو عوانة، عن ابي بشر، عن مجاهد، عن ابن عمر رضي الله عنه، قال:"كنت عند النبي صلى الله عليه وسلم وهو ياكل جمارا، فقال: من الشجر شجرة كالرجل المؤمن، فاردت ان اقول هي النخلة، فإذا انا احدثهم، قال: هي النخلة".
ہم سے ابوالولید ہشام بن عبدالملک سے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابوعوانہ نے بیان کیا، ان سے ابوبشر نے، ان سے مجاہد نے، اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھجور کا گابھا کھا رہے تھے۔ اسی وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ درختوں میں ایک درخت مرد مومن کی مثال ہے میرے دل میں آیا کہ کہوں کہ یہ کھجور کا درخت ہے، لیکن حاضرین میں، میں ہی سب سے چھوٹی عمر کا تھا (اس لیے بطور ادب میں چپ رہا) پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود ہی فرمایا کہ وہ کھجور کا درخت ہے۔

Share this: