احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

44: 44- بَابُ مَا يُنْهَى مِنَ السِّبَابِ وَاللَّعْنِ:
باب: گالی دینے اور لعنت کرنے کی ممانعت۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6044
حدثنا سليمان بن حرب، حدثنا شعبة، عن منصور، قال: سمعت ابا وائل، يحدث، عن عبد الله، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"سباب المسلم فسوق وقتاله كفر"، تابعه غندر، عن شعبة.
ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے منصور نے بیان کیا، کہا میں نے ابووائل سے سنا اور وہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے تھے کہ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مسلمان کو گالی دینا گناہ ہے اور اس کو قتل کرنا کفر ہے۔ غندر نے شعبہ سے روایت کرنے میں سلیمان کی متابعت کی ہے۔

Share this: