احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

38: 38- بَابُ أَكْلِ الْمُضْطَرِّ:
باب: جو شخص بھوک سے بےقرار ہو (صبر نہ کر سکے) وہ مردار کھا سکتا ہے۔
وقال ابن عمر هي سنة ومعروف.
‏‏‏‏ اور ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ یہ سنت ہے اور یہ امر مشہور ہے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5545
حدثنا محمد بن بشار، حدثنا غندر، حدثنا شعبة، عن زبيد، عن الشعبي، عن البراء رضي الله عنه، قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم:"إن اول ما نبدا به في يومنا هذا ان نصلي، ثم نرجع فننحر، من فعله فقد اصاب سنتنا، ومن ذبح قبل، فإنما هو لحم قدمه لاهله، ليس من النسك في شيء"، فقام ابو بردة بن نيار وقد ذبح، فقال: إن عندي جذعة، فقال:"اذبحها ولن تجزي عن احد بعدك"، قال مطرف:، عن عامر، عن البراء، قال النبي صلى الله عليه وسلم:"من ذبح بعد الصلاة تم نسكه، واصاب سنة المسلمين".
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے غندر نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے زبید ایامی نے، ان سے شعبی نے اور ان سے براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ آج (عید الاضحی کے دن) کی ابتداء ہم نماز (عید) سے کریں گے پھر واپس آ کر قربانی کریں گے جو اس طرح کرے گا وہ ہماری سنت کے مطابق کرے گا لیکن جو شخص (نماز عید سے) پہلے ذبح کرے گا تو اس کی حیثیت صرف گوشت کی ہو گی جو اس نے اپنے گھر والوں کے لیے تیار کر لیا ہے قربانی وہ قطعاً بھی نہیں۔ اس پر ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے انہوں نے (نماز عید سے پہلے ہی) ذبح کر لیا تھا اور عرض کیا کہ میرے پاس ایک سال سے کم عمر کا بکرا ہے (کیا اس کی دوبارہ قربانی اب نماز کے بعد کر لوں؟) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کی قربانی کر لو لیکن تمہارے بعد یہ کسی اور کے لیے کافی نہیں ہو گا۔ مطرف نے عامر سے بیان کیا اور ان سے براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے نماز عید کے بعد قربانی کی اس کی قربانی پوری ہو گی اور اس نے مسلمانوں کی سنت کے مطابق عمل کیا۔

Share this: