احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

44: 44- بَابُ مَنْ بَايَعَ مَرَّتَيْنِ:
باب: جس نے دو مرتبہ بیعت کی۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 7208
حدثنا ابو عاصم، عن يزيد بن ابي عبيد، عن سلمة، قال:"بايعنا النبي صلى الله عليه وسلم تحت الشجرة، فقال لي: يا سلمة، الا تبايع ؟، قلت: يا رسول الله، قد بايعت في الاول، قال: وفي الثاني".
ہم سے ابوالعاصم نے بیان کیا، کہا ہم سے یزید بن ابی عبید نے، ان سے سلمہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے درخت کے نیچے بیعت کی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا سلمہ! کیا تم بیعت نہیں کرو گے؟ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے پہلی ہی مرتبہ میں بیعت کر لی ہے، فرمایا کہ اور دوسری مرتبہ میں بھی کر لو۔

Share this: