احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

45: 45- بَابُ نُزُولِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ:
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں کہاں اترے تھے؟
صحيح بخاري حدیث نمبر: 1589
حدثنا ابو اليمان، اخبرنا شعيب، عن الزهري، قال: حدثني ابو سلمة، ان ابا هريرة رضي الله عنه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"حين اراد قدوم مكة منزلنا غدا إن شاء الله بخيف بني كنانة، حيث تقاسموا على الكفر".
ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں شعیب نے خبر دی، انہیں زہری نے کہا کہ مجھ سے ابوسلمہ نے بیان کیا، ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب (منیٰ سے لوٹتے ہوئے حجتہ الوداع کے موقع پر) مکہ آنے کا ارادہ کیا تو فرمایا کہ کل ان شاءاللہ ہمارا قیام اسی خیف بنی کنانہ (یعنی محصب) میں ہو گا جہاں (قریش نے) کفر پر اڑے رہنے کی قسم کھائی تھی۔

Share this: