احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

16: 16- بَابُ مَنِ اغْبَرَّتْ قَدَمَاهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ:
باب: جس کے قدم اللہ کے راستے میں غبار آلود ہوئے اس کا ثواب۔
وقول الله تعالى ما كان لاهل المدينة إلى قوله إن الله لا يضيع اجر المحسنين سورة التوبة آية 120.
‏‏‏‏ اور اللہ تعالیٰ کا ارشاد (سورۃ براۃ میں) «ما كان لأهل المدينة‏» سے اللہ تعالیٰ کے ارشاد «إن الله لا يضيع أجر المحسنين‏» تک۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2811
حدثنا إسحاق، اخبرنا محمد بن المبارك، حدثنا يحيى بن حمزة، قال: حدثني يزيد بن ابي مريم، اخبرنا عباية بن رافع بن خديج، قال: اخبرني ابو عبس هو عبد الرحمن بن جبر، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"ما اغبرت قدما عبد في سبيل الله، فتمسه النار".
ہم سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا ‘ کہا ہم کو محمد بن مبارک نے خبر دی ‘ کہا ہم سے یحییٰ بن حمزہ نے بیان کیا ‘ کہا کہ مجھ سے یزید بن ابی مریم نے بیان کیا ‘ انہیں عبایہ بن رافع بن خدیج نے خبر دی ‘ کہا کہ مجھے ابوعبس رضی اللہ عنہ نے خبر دی ‘ آپ کا نام عبدالرحمٰن بن جبیر ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس بندے کے بھی قدم اللہ کے راستے میں غبار آلود ہو گئے ‘ انہیں (جہنم کی) آگ چھوئے؟ (یہ نا ممکن ہے)۔

Share this: