احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

108: 108- بَابُ إِشْعَارِ الْبُدْنِ:
باب: قربانی کے جانور کا اشعار کرنا۔
وقال عروة: عن المسور رضي الله عنه: قلد النبي صلى الله عليه وسلم الهدي واشعره واحرم بالعمرة.
‏‏‏‏ اور عروہ نے مسور سے روایت کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہدی کو ہار پہنایا اور اس کا اشعار کیا، پھر عمرہ کے لیے احرام باندھا تھا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 1699
حدثنا عبد الله بن مسلمة، حدثنا افلح بن حميد، عن القاسم، عن عائشة رضي الله عنها، قالت:"فتلت قلائد هدي النبي صلى الله عليه وسلم، ثم اشعرها وقلدها او قلدتها، ثم بعث بها إلى البيت واقام بالمدينة، فما حرم عليه شيء كان له حل".
ہم سے عبداللہ بن مسلمہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے افلح بن حمید نے بیان کیا، ان سے قاسم نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدی کے قلادے خود بٹے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اشعار کیا اور ہار پہنایا، یا میں نے ہار پہنایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت اللہ کے لیے انہیں بھیج دیا اور خود مدینہ میں ٹھہر گئے لیکن کوئی بھی ایسی چیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے حرام نہیں ہوئی جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے حلال تھی۔

Share this: