احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

4: 4- بَابُ: {يُوصِيكُمُ اللَّهُ}:
باب: آیت کی تفسیر ”اللہ تمہیں تمہاری اولاد (کی میراث) کے بارے میں وصیت کرتا ہے“۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 4577
حدثنا إبراهيم بن موسى، حدثنا هشام، ان ابن جريج، اخبرهم، قال: اخبرني ابن المنكدر، عن جابر رضي الله عنه، قال:"عادني النبي صلى الله عليه وسلم وابو بكر في بني سلمة ماشيين، فوجدني النبي صلى الله عليه وسلم لا اعقل شيئا، فدعا بماء فتوضا منه، ثم رش علي فافقت، فقلت: ما تامرني ان اصنع في مالي يا رسول الله، فنزلت يوصيكم الله في اولادكم سورة النساء آية 11".
ہم سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے ہشام بن یوسف نے بیان کیا کہ انہیں ابن جریج نے خبر دی، بیان کیا کہ مجھے ابن منکدر نے خبر دی اور ان سے جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ قبیلہ بنو سلمہ تک پیدل چل کر میری عیادت کے لیے تشریف لائے۔ آپ نے ملاحظہ فرمایا کہ مجھ پر بے ہوشی طاری ہے، اس لیے آپ نے پانی منگوایا اور وضو کر کے اس کا پانی مجھ پر چھڑکا، میں ہوش میں آ گیا، پھر میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ کا کیا حکم ہے، میں اپنے مال کا کیا کروں؟ اس پر یہ آیت نازل ہوئی «يوصيكم الله في أولادكم‏» کہ اللہ تمہیں تمہاری اولاد (کی میراث) کے بارے میں حکم دیتا ہے۔

Share this: