احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

2: 2- بَابُ الصَّلاَةِ بِمِنًى:
باب: منیٰ میں نماز قصر کرنے کا بیان۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 1082
حدثنا مسدد، قال: حدثنا يحيى، عن عبيد الله، قال: اخبرني نافع، عن عبد الله رضي الله عنهما، قال:"صليت مع النبي صلى الله عليه وسلم بمنى ركعتين، وابي بكر، وعمر، ومع عثمان صدرا من إمارته ثم اتمها".
ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ نے عبیداللہ عمری سے بیان کیا، کہا کہ مجھے نافع نے خبر دی اور انہیں عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے، کہا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ منیٰ میں دو رکعت (یعنی چار رکعت والی نمازوں میں) قصر پڑھی۔ عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ بھی ان کے دور خلافت کے شروع میں دو ہی رکعت پڑھی تھیں۔ لیکن بعد میں آپ رضی اللہ عنہ نے پوری پڑھی تھیں۔

Share this: