احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

18: 18- بَابُ إِذَا أَتَاهُ خَادِمُهُ بِطَعَامِهِ:
باب: جب کسی کا خادم کھانا لے کر آئے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2557
حدثنا حجاج بن منهال، حدثنا شعبة، قال: اخبرني محمد بن زياد، سمعت ابا هريرة رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم،"إذا اتى احدكم خادمه بطعامه، فإن لم يجلسه معه فليناوله لقمة او لقمتين او اكلة او اكلتين، فإنه ولي علاجه".
ہم سے حجاج بن منہال نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، کہا مجھے محمد بن زیاد نے خبر دی، انہوں نے کہا کہ میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ جب کسی کا غلام کھانا لائے اور وہ اسے اپنے ساتھ (کھلانے کے لیے) نہ بٹھا سکے تو اسے ایک یا دو نوالے ضرور کھلا دے یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے «لقمة أو لقمتين» کے بدل «أكلة أو أكلتين» فرمایا (یعنی ایک یا دو لقمے) کیونکہ اسی نے اس کو تیار کرنے کی تکلیف اٹھائی ہے۔

Share this: