احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

107: 107- بَابُ إِذَا صَلَّى إِلَى فِرَاشٍ فِيهِ حَائِضٌ:
باب: ایسے بستر کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنا جس پر حائضہ عورت ہو۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 517
حدثنا عمرو بن زرارة، قال: اخبرنا هشيم، عن الشيباني، عن عبد الله بن شداد بن الهاد، قال: اخبرتني خالتي ميمونة بنت الحارث، قالت:"كان فراشي حيال مصلى النبي صلى الله عليه وسلم، فربما وقع ثوبه علي وانا على فراشي".
ہم سے عمرو بن زرارہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ہشیم نے شیبانی کے واسطے سے بیان کیا، انہوں نے عبداللہ بن شداد بن ہاد سے، کہا مجھے میری خالہ میمونہ بنت الحارث رضی اللہ عنہا نے خبر دی کہ میرا بستر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مصلے کے برابر میں ہوتا تھا۔ اور بعض دفعہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کپڑا (نماز پڑھتے میں) میرے اوپر آ جاتا اور میں اپنے بستر پر ہی ہوتی تھی۔

Share this: