احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

66: 66- بَابُ فَضْلِ ذِكْرِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ:
باب: اللہ تبارک و تعالیٰ کے ذکر کی فضیلت کا بیان۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6407
حدثنا محمد بن العلاء، حدثنا ابو اسامة، عن بريد بن عبد الله، عن ابي بردة، عن ابي موسى رضي الله عنه، قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم:"مثل الذي يذكر ربه والذي لا يذكر ربه، مثل الحي والميت".
ہم سے محمد بن علاء نے بیان کیا، کہا ہم سے ابواسامہ نے بیان کیا، ان سے یزید بن عبداللہ نے، ان سے ابوبردہ نے اور ان سے ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس شخص کی مثال جو اپنے رب کو یاد کرتا ہے اور اس کی مثال جو اپنے رب کو یاد نہیں کرتا زندہ اور مردہ جیسی ہے۔

Share this: