احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

24: 24- بَابُ خُرُوجِ النَّارِ:
باب: قرب قیامت آگ کا نکلنا۔
وقال انس، قال النبي صلى الله عليه وسلم: اول اشراط الساعة نار تحشر الناس من المشرق إلى المغرب
‏‏‏‏ اور انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قیامت کی پہلی علامتوں میں سے ایک آگ ہے جو لوگوں کو مشرق سے مغرب کی طرف ہانک کر لے جائے گی۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 7118
حدثنا ابو اليمان، اخبرنا شعيب، عن الزهري، قال سعيد بن المسيب: اخبرني ابو هريرة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"لا تقوم الساعة حتى تخرج نار من ارض الحجاز تضيء اعناق الإبل ببصرى".
ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، انہوں نے کہا شعیب نے خبر دی، انہوں نے کہا ہمیں زہری نے خبر دی کہ سعید بن مسیب نے بیان کیا کہ مجھے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قیامت قائم نہ ہو گی یہاں تک کہ سر زمین حجاز سے ایک آگ نکلے گی اور بصریٰ میں اونٹوں کی گردنوں کو روشن کر دے گی۔

Share this: