احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

8: 8- بَابُ وَضْعِ الْيَدِ الْيُمْنَى تَحْتَ الْخَدِّ الأَيْمَنِ:
باب: سوتے میں دایاں ہاتھ دائیں رخسار کے نیچے رکھنا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6314
حدثني موسى بن إسماعيل، حدثنا ابو عوانة، عن عبد الملك، عن ربعي، عن حذيفة رضي الله عنه، قال:"كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا اخذ مضجعه من الليل وضع يده تحت خده، ثم يقول: اللهم باسمك اموت واحيا، وإذا استيقظ قال: الحمد لله الذي احيانا بعد ما اماتنا وإليه النشور".
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوعوانہ نے بیان کیا، ان سے عبدالملک بن عمیر نے، ان سے ربعی نے اور ان سے حذیفہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب رات میں بستر پر لیٹتے تو اپنا ہاتھ اپنے رخسار کے نیچے رکھتے اور یہ کہتے «اللهم باسمك أموت وأحيا» اے اللہ! تیرے نام کے ساتھ مرتا ہوں اور زندہ ہوتا ہوں۔ اور جب آپ بیدار ہوتے تو کہتے «الحمد لله الذي أحيانا بعد ما أماتنا وإليه النشور‏"‏‏.‏» تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں زندہ کیا اس کے بعد کہ ہمیں موت (مراد نیند ہے) دے دی تھی اور تیری ہی طرف جانا ہے۔

Share this: