احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

80: 80- بَابُ بَيْعِ الْوَرِقِ بِالذَّهَبِ نَسِيئَةً:
باب: چاندی کو سونے کے بدلے ادھار بیچنا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2180
حدثنا حفص بن عمر، حدثنا شعبة، قال: اخبرني حبيب بن ابي ثابت، قال: سمعت ابا المنهال، قال: سالت البراء بن عازب، وزيد بن ارقم رضي الله عنه عن الصرف ؟ فكل واحد منهما يقول: هذا خير مني، فكلاهما يقول:"نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن بيع الذهب بالورق دينا".
ہم سے حفص بن عمر نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، کہا کہ مجھے حبیب بن ابی ثابت نے خبر دی، کہا کہ میں نے ابوالمنہال سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے براء بن عازب اور زید بن ارقم رضی اللہ عنہما سے بیع صرف کے متعلق پوچھا تو ان دونوں حضرات نے ایک دوسرے کے متعلق فرمایا کہ یہ مجھ سے بہتر ہیں۔ آخر دونوں حضرات نے بتلایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کو چاندی کے بدلے میں ادھار کی صورت میں بیچنے سے منع فرمایا ہے۔

Share this: