احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

32: 32- بَابُ مَا قِيلَ فِي الْعُمْرَى وَالرُّقْبَى:
باب: عمریٰ اور رقبیٰ کے بارے میں روایات۔
اعمرته الدار فهي عمرى جعلتها له استعمركم فيها جعلكم عمارا.
(اگر کسی نے کہا کہ) میں نے عمر بھر کے لیے تمہیں یہ مکان دے دیا تو اسے عمریٰ کہتے ہیں (مطلب یہ ہے کہ اس کی عمر بھر کے لیے) مکان میں نے اس کی ملکیت میں دے دیا۔ قرآنی لفظ «استعمركم فيها» کا مفہوم یہ ہے کہ اس نے تمہیں زمین میں بسایا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2625
حدثنا ابو نعيم، حدثنا شيبان، عن يحيى، عن ابي سلمة، عن جابر رضي الله عنه، قال:"قضى النبي صلى الله عليه وسلم بالعمرى انها لمن وهبت له".
ہم سے ابونعیم نے بیان کیا، ان سے شیبان نے بیان کیا، ان سے یحییٰ نے، ان سے ابوسلمہ نے اور ان سے جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمریٰ کے متعلق فیصلہ کیا تھا کہ وہ اس کا ہو جاتا ہے جسے ہبہ کیا گیا ہو۔

Share this: