41: 41- بَابُ الرُّطَبِ وَالتَّمْرِ:
باب: تازہ کھجور اور خشک کھجور کے بیان میں۔
وقول الله تعالى: وهزي إليك بجذع النخلة تساقط عليك رطبا جنيا سورة مريم آية 25.
اور اللہ تعالیٰ کا (سورۃ مریم میں) مریم علیہا السلام کو خطاب «وهزي إليك بجذع النخلة تساقط عليك رطبا جنيا» ”اور اپنی طرف کھجور کی شاخ کو ہلا تو تم پر تازہ تر کھجور گریں گے۔“
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5442
وقال محمد بن يوسف: عن سفيان، عن منصور بن صفية، حدثتني امي، عن عائشة رضي الله عنها، قالت:"توفي رسول الله صلى الله عليه وسلم وقد شبعنا من الاسودين التمر والماء"
اور محمد بن یوسف نے بیان کیا، ان سے سفیان نے بیان کیا، ان سے منصور ابن صفیہ نے، ان سے ان کی والدہ نے بیان کیا اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی اور ہم پانی اور کھجور ہی سے (اکثر دنوں میں) پیٹ بھرتے رہے۔