احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

42: 42- بَابُ التَّعَوُّذِ مِنْ أَرْذَلِ الْعُمُرِ:
باب: ناکارہ عمر سے اللہ کی پناہ مانگنا۔
{اراذلنا} اسقاطنا.
‏‏‏‏ (سورۃ ہود میں جو لفظ) «أراذلنا» آیا ہے اس سے «سقاطنا» یعنی کمینے، پاپی لوگ مراد ہیں۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6371
حدثنا ابو معمر، حدثنا عبد الوارث، عن عبد العزيز بن صهيب، عن انس بن مالك رضي الله عنه، قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم،"يتعوذ يقول: اللهم إني اعوذ بك من الكسل، واعوذ بك من الجبن، واعوذ بك من الهرم، واعوذ بك من البخل".
ہم سے اس حدیث کو ابومعمر نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے عبدالوارث بن سعید نے بیان کیا، ان سے عبدالعزیز بن صہیب نے بیان کیا اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پناہ مانگتے تھے اور کہتے تھے کہ «اللهم إني أعوذ بك من الكسل،‏‏‏‏ وأعوذ بك من الجبن،‏‏‏‏ وأعوذ بك من الهرم،‏‏‏‏ وأعوذ بك من البخل» اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں سستی سے اور تیری پناہ مانگتا ہوں بزدلی سے اور تیری پناہ مانگتا ہوں ناکارہ بڑھاپے سے اور تیری پناہ مانگتا ہوں بخل سے۔

Share this: