13: 13- بَابُ بَيْعِ الْحَطَبِ وَالْكَلإِ:
باب: لکڑی اور گھاس بیچنا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2373
حدثنا معلى بن اسد، حدثنا وهيب، عن هشام، عن ابيه، عن الزبير بن العوام رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"لان ياخذ احدكم احبلا، فياخذ حزمة من حطب فيبيع، فيكف الله به وجهه خير من ان يسال الناس اعطي ام منع".
ہم سے معلی بن اسد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے وہیب نے بیان کیا، ان سے ہاشم نے، ان سے ان کے والد نے اور ان سے زبیر بن عوام نے رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر کوئی شخص رسی لے کر لکڑیوں کا گھٹا لائے، پھر اسے بیچے اور اس طرح اللہ تعالیٰ اس کی آبرو محفوظ رکھے تو یہ اس سے بہتر ہے کہ وہ لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلائے اور (بھیک) اسے دی جائے یا نہ دی جائے۔ اس کی بھی کوئی امید نہ ہو۔