احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

2: 2- بَابُ الْقَلِيلِ مِنَ الْهِبَةِ:
باب: تھوڑی چیز ہبہ کرنا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2568
حدثنا محمد بن بشار، حدثنا ابن ابي عدي، عن شعبة، عن سليمان، عن ابي حازم، عن ابي هريرة رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"لو دعيت إلى ذراع او كراع لاجبت، ولو اهدي إلي ذراع او كراع لقبلت".
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن ابی عدی نے بیان کیا شعبہ سے، وہ سلیمان سے، وہ ابوحازم سے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر مجھے بازو اور پائے (کے گوشت) پر بھی دعوت دی جائے تو میں قبول کر لوں گا اور مجھے بازو یا پائے (کے گوشت) کا تحفہ بھیجا جائے تو اسے بھی قبول کر لوں گا۔

Share this: