احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

30: 30- بَابُ الدُّعَاءِ بِالْمَوْتِ وَالْحَيَاةِ:
باب: موت اور زندگی کی دعا کے بارے میں۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6349
حدثنا مسدد، حدثنا يحيى، عن إسماعيل، عن قيس، قال: اتيت خبابا وقد اكتوى سبعا، قال:"لولا ان رسول الله صلى الله عليه وسلم نهانا ان ندعو بالموت لدعوت به"،
ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے بیان کیا، ان سے اسماعیل بن ابی خالد نے بیان کیا، ان سے قیس بن ابی حازم نے بیان کیا، کہا کہ میں خباب بن ارت رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا انہوں نے سات داغ (کسی بیماری کے علاج کے لیے) لگوائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اگر ہمیں موت کی دعا کرنے سے منع نہ کیا ہوتا تو میں ضرور اس کی دعا کرتا۔

Share this: