احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

42: 42- بَابُ سَفَرِ الاِثْنَيْنِ:
باب: دو آدمیوں کا مل کر سفر کرنا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2848
حدثنا احمد بن يونس، حدثنا ابو شهاب، عن خالد الحذاء، عن ابي قلابة، عن مالك بن الحويرث، قال: انصرفت من عند النبي صلى الله عليه وسلم، فقال:"لنا انا وصاحب لي اذنا واقيما، وليؤمكما اكبركما".
ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے ابوشہاب نے بیان کیا ‘ ان سے خالد حذاء نے ‘ ان سے ابوقلابہ نے اور ان سے مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جب ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یہاں سے وطن کے لیے واپس لوٹے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا ایک میں تھا اور دوسرے میرے ساتھی ‘ (ہر نماز کے وقت) اذان پکارنا اور اقامت کہنا اور تم دونوں میں جو بڑا ہو وہ نماز پڑھائے۔

Share this: