احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

21: 21- بَابُ خِدْمَةِ الصِّغَارِ الْكِبَارَ:
باب: بچوں کا بڑوں بوڑھوں کی خدمت کرنا ضروری ہے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5622
حدثنا مسدد، حدثنا معتمر، عن ابيه، قال: سمعت انسا رضي الله عنه، قال:"كنت قائما على الحي اسقيهم عمومتي وانا اصغرهم الفضيخ، فقيل: حرمت الخمر، فقال: اكفئها، فكفانا، قلت لانس: ما شرابهم ؟، قال: رطب وبسر، فقال ابو بكر بن انس: وكانت خمرهم، فلم ينكر انس، وحدثني بعض اصحابي، انه سمع انسا يقول: كانت خمرهم يومئذ.
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے معتمر نے، ان سے ان کے والد نے، کہ میں نے انس رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ میں کھڑا ہوا اپنے قبیلہ میں اپنے چچاؤں کو کھجور کی شراب پلا رہا تھا۔ میں ان میں سے سب سے چھوٹا تھا، اتنے میں کسی نے کہا کہ شراب حرام کر دی گئی (ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے) کہا کہ شراب پھینک دو۔ چنانچہ ہم نے پھینک دی۔ سلیمان نے کہا کہ میں نے انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا اس وقت لوگ کس چیز کی شراب پیتے تھے کہا کہ پکی اور کچی کھجور کی۔ ابوبکر بن انس نے کہا کہ یہی ان کی شراب ہوتی تھی انس رضی اللہ عنہ نے اس کا انکار نہیں کیا، بکر بن عبداللہ مزنی یا قتادہ نے کہا اور مجھ سے بعض لوگوں نے بیان کیا کہ انہوں نے انس رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ ان کی ان دنوں یہی (فضیح) ان کی شراب تھی۔

Share this: