احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

54: 54- بَابُ الشُّرُوطِ الَّتِي لاَ تَحِلُّ فِي النِّكَاحِ:
باب: وہ شرطیں جو نکاح میں جائز نہیں۔
وقال ابن مسعود:"لا تشترط المراة طلاق اختها".
‏‏‏‏ ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ کوئی عورت (سوکن) بہن کی طلاق کی شرط نہ لگائے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5152
حدثنا عبيد الله بن موسى، عن زكرياء هو ابن ابي زائدة، عن سعد بن إبراهيم، عن ابي سلمة، عن ابي هريرة رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"لا يحل لامراة تسال طلاق اختها لتستفرغ صحفتها، فإنما لها ما قدر لها".
ہم سے عبیداللہ بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا ان سے زکریا نے جو ابوزائدہ کے صاحبزادے ہیں، ان سے سعد بن ابراہیم نے، ان سے ابوسلمہ نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کسی عورت کے لیے جائز نہیں کہ اپنی کسی (سوکن) بہن کی طلاق کی شرط اس لیے لگائے تاکہ اس کے حصہ کا پیالہ بھی خود انڈیل لے کیونکہ اسے وہی ملے گا جو اس کے مقدر میں ہو گا۔

Share this: