احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

15: 15- بَابُ الْغِنَى غِنَى النَّفْسِ:
باب: مالدار وہ ہے جس کا دل غنی ہو۔
وقول الله تعالى: ايحسبون انما نمدهم به من مال وبنين سورة المؤمنون آية 55، إلى قوله تعالى: من دون ذلك هم لها عاملون سورة المؤمنون آية 63، قال ابن عيينة: لم يعملوها لا بد من ان يعملوها.
‏‏‏‏ اور اللہ تعالیٰ نے (سورۃ مومنون میں) فرمایا «أيحسبون أنما نمدهم به من مال وبنين‏» کیا یہ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم جو مال اور اولاد دے کر ان کی مدد کئے جاتے ہیں آخر آیت «من دون ذلك هم لها عاملون‏» تک۔ سفیان بن عیینہ نے کہا کہ «هم لها عاملون‏» سے مراد یہ ہے کہ ابھی وہ اعمال انہوں نے نہیں کئے لیکن ضرور ان کو کرنے والے ہیں۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6446
حدثنا احمد بن يونس، حدثنا ابو بكر، حدثنا ابو حصين، عن ابي صالح، عن ابي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"ليس الغنى عن كثرة العرض، ولكن الغنى غنى النفس".
ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوبکر بن عیاش نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوحصین نے بیان کیا، ان سے ابوصالح ذکوان نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تونگری یہ نہیں ہے کہ سامان زیادہ ہو، بلکہ امیری یہ ہے کہ دل غنی ہو۔

Share this: