احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

16: 16- سورة النَّحْلِ:
باب: سورۃ النحل کی تفسیر۔
روح القدس، جبريل، نزل به، الروح الامين، في ضيق يقال: امر ضيق وضيق مثل هين وهين، ولين ولين، وميت وميت، قال ابن عباس: تتفيا ظلاله تتهيا سبل ربك ذللا، لا يتوعر عليها مكان سلكته، وقال ابن عباس: في تقلبهم: اختلافهم، وقال مجاهد: تميد تكفا، مفرطون: منسيون، وقال غيره: فإذا قرات القرآن فاستعذ بالله من الشيطان الرجيم: هذا مقدم ومؤخر، وذلك ان الاستعاذة قبل القراءة ومعناها الاعتصام بالله، وقال ابن عباس: تسيمون: ترعون، شاكلته: ناحيته، قصد السبيل: البيان الدفء ما استدفات، تريحون: بالعشي وتسرحون بالغداة، بشق: يعني المشقة، على تخوف: تنقص، الانعام لعبرة: وهي تؤنث وتذكر، وكذلك النعم الانعام جماعة النعم، اكنان: واحدها كن مثل حمل واحمال، سرابيل: قمص، تقيكم الحر: واما سرابيل تقيكم باسكم، فإنها الدروع، دخلا بينكم: كل شيء لم يصح فهو دخل، قال ابن عباس: حفدة: من ولد الرجل السكر ما حرم من ثمرتها والرزق الحسن ما احل الله، وقال ابن عيينة: عن صدقة، انكاثا: هي خرقاء كانت إذا ابرمت غزلها نقضته، وقال ابن مسعود: الامة معلم الخير، والقانت المطيع
‏‏‏‏ «نزل به الروح الأمين‏» میں «روح الأمين‏» سے «روح القدس‏» جبرائیل مراد ہیں۔ «في ضيق‏» عرب لوگ کہتے ہیں «أمر ضيق» اور «ضيق» جیسے «هين» اور «وهين» اور «لين» اور «ولين» اور «ميت» اور «وميت‏.‏»۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا «في تقلبهم‏» کا معنی ان کے اختلاف میں۔ اور مجاہد نے کہا «تميد» کا معنی جھک جائے، الٹ جائے۔ «مفرطون‏» کا معنی بھلائے گئے۔ دوسرے لوگوں نے کہا «فإذا قرأت القرآن فاستعذ بالله‏» اس آیت میں عبارت آگے پیچھے ہو گئی ہے۔ کیونکہ «اعوذ بالله‏» قرآت سے پہلے پڑھنا چاہئے۔ «لاستعاذة» کے معنی اللہ سے پناہ مانگنا۔ اور عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا «تسيمون» کا معنی چراتے ہو۔ «شاكلة» اپنے اپنے طریق پر۔ «قصد السبيل‏» سچے راستے کا بیان کرنا۔ «الدفء» ہر وہ چیز جس سے گرمی حاصل کی جائے، سردی دفع ہو۔ «تريحون‏» شام کو لاتے ہو۔ «تسرحون» صبح کو چرانے لے جاتے ہو۔ «بشق‏» تکلیف اٹھا کر محنت مشقت سے۔ «على تخوف‏» نقصان کر کے۔ «وان لكم في الأنعام لعبرة‏» میں «الأنعام»، «نعم» کی جمع ہے۔ مذکر مؤنث دونوں کو «الأنعام» اور «نعم» کہتے ہیں۔ «سرابيل‏ تقيكم الحر‏» میں «سرابيل‏» سے کرتے اور «سرابيل تقيكم بأسكم‏» میں «سرابيل» سے زرہیں مراد ہیں۔ «دخلا بينكم‏» جو ناجائز بات ہو اس کو «دخل‏.‏» کہتے ہیں۔ جیسے ( «دخل‏.‏» یعنی خیانت)۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا «حفدة‏» آدمی کی اولاد۔ «السكر» نشے آور مشروب جو حرام ہے۔ «رزق الحسنا» جس کو اللہ نے حلال کیا۔ اور سفیان بن عیینہ نے «صدقة» ابوالہذیل سے نقل کیا۔ «أنكاثا‏» ٹکڑے ٹکڑے یہ ایک عورت کا ذکر ہے اس کا نام «خرقاء» تھا (جو مکہ میں رہتی تھی) وہ دن بھر سوت کاتتی پھر توڑ توڑ کر پھینک دیتی۔ ابن مسعود نے کہا «لأمة» کا معنی لوگوں کو اچھی باتیں سکھانے والا اور «قانت» کے معنی «مطيع‏» اور فرمانبردار کے ہیں۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 4707
حدثنا موسى بن إسماعيل، حدثنا هارون بن موسى ابو عبد الله الاعور، عن شعيب، عن انس بن مالك رضي الله عنه، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يدعو:"اعوذ بك من البخل والكسل، وارذل العمر وعذاب القبر، وفتنة الدجال، وفتنة المحيا والممات".
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ہارون بن موسیٰ ابوعبداللہ اعور نے بیان کیا، ان سے شعیب نے اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دعا کیا کرتے تھے «أعوذ بك من البخل والكسل،‏‏‏‏ وأرذل العمر،‏‏‏‏ وعذاب القبر،‏‏‏‏ وفتنة الدجال،‏‏‏‏ وفتنة المحيا والممات ‏"‏‏.‏» کہ اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں بخل سے، سستی سے، ارذل عمر سے (نکمی اور خراب عمر 80 یا 90 سال کے بعد) عذاب قبر سے، دجال کے فتنے سے اور زندگی اور موت کے فتنے سے۔

Share this: