احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

9: 9- بَابُ الْغَنِيمَةُ لِمَنْ شَهِدَ الْوَقْعَةَ:
باب: مال غنیمت ان لوگوں کو ملے گا جو جنگ میں حاضر ہوں۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 3125
حدثنا صدقة، اخبرنا عبد الرحمن، عن مالك، عن زيد بن اسلم، عن ابيه، قال: قال عمر رضي الله عنه"لولا آخر المسلمين ما فتحت قرية إلا قسمتها بين اهلها كما قسم النبي صلى الله عليه وسلم خيبر".
ہم سے صدقہ بن فضل نے بیان کیا ‘ کہا ہم کو عبدالرحمٰن بن مہدی نے خبر دی ‘ انہیں امام مالک نے ‘ انہیں زید بن اسلم نے ‘ انہیں ان کے والد نے کہ عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا اگر مسلمانوں کی آنے والی نسلوں کا خیال نہ ہوتا تو جو شہر بھی فتح ہوتا میں اسے فاتحوں میں اسی طرح تقسیم کر دیا کرتا جس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کی تقسیم کی تھی۔

Share this: