احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

5: 5- بَابُ فَرْضِ مَوَاقِيتِ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ:
باب: حج اور عمرہ کی میقاتوں کا بیان۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 1522
حدثنا مالك بن إسماعيل، حدثنا زهير، قال: حدثني زيد بن جبير، انه اتى عبد الله بن عمر رضي الله عنهما في منزله وله فسطاط وسرادق، فسالته من اين يجوز ان اعتمر ؟ قال:"فرضها رسول الله صلى الله عليه وسلم لاهل نجد قرنا، ولاهل المدينة ذا الحليفة، ولاهل الشام , الجحفة".
ہم سے مالک بن اسماعیل نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے زہیر نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھ سے زید بن جبیر نے بیان کیا کہ وہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی قیام گاہ پر حاضر ہوئے۔ وہاں قنات کے ساتھ شامیانہ لگا ہوا تھا (زید بن جبیر نے کہا کہ) میں نے پوچھا کہ کس جگہ سے عمرہ کا احرام باندھنا چاہئے۔ عبداللہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نجد والوں کے لیے قرن، مدینہ والوں کے لیے ذوالحلیفہ اور شام والوں کے لیے حجفہ مقرر کیا ہے۔

Share this: