احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

45: 45- بَابُ: {وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا}:
باب: آیت «والذين يتوفون منكم ويذرون أزواجا» کی تفسیر۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 4536
حدثني عبد الله بن ابي الاسود , حدثنا حميد بن الاسود , ويزيد بن زريع , قالا: حدثنا حبيب بن الشهيد , عن ابن ابي مليكة , قال: قال ابن الزبير , قلت: لعثمان هذه الآية التي في البقرة والذين يتوفون منكم ويذرون ازواجا إلى قوله غير إخراج سورة البقرة آية 234 - 240 قد نسختها الاخرى فلم تكتبها، قال:"تدعها يا ابن اخي لا اغير شيئا منه من مكانه", قال حميد: او نحو هذا.
مجھ سے عبداللہ بن ابی اسود نے بیان کیا، کہا ہم سے حمید بن اسود اور یزید بن زریع نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے حبیب بن شہید نے بیان کیا، ان سے ابن ابی ملیکہ نے بیان کیا کہ ابن زبیر رضی اللہ عنہما نے عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے کہا کہ سورۃ البقرہ کی آیت «والذين يتوفون منكم ويذرون أزواجا‏» یعنی جو لوگ تم میں سے وفات پا جائیں اور بیویاں چھوڑ جائیں۔ اللہ تعالیٰ کے فرمان «غير إخراج‏» تک کو دوسری آیت نے منسوخ کر دیا ہے۔ اس کو آپ نے مصحف میں کیوں لکھوایا، چھوڑ کیوں نہیں دیا؟ انہوں نے کہا: میرے بھتیجے! میں کسی آیت کو اس کے ٹھکانے سے بدلنے والا نہیں۔ یہ حمید نے کہا یا کچھ ایسا ہی جواب دیا۔

Share this: