احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

181: 181- بَابُ كِتَابَةِ الإِمَامِ النَّاسَ:
باب: خلیفہ اسلام کی طرف سے مردم شماری کرانا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 3060
حدثنا محمد بن يوسف، حدثنا سفيان، عن الاعمش، عن ابي وائل، عن حذيفة رضي الله عنه، قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم:"اكتبوا لي من تلفظ بالإسلام من الناس فكتبنا له الفا وخمس مائة رجل فقلنا نخاف ونحن الف وخمس مائة، فلقد رايتنا ابتلينا حتى إن الرجل ليصلي وحده وهو خائف"، حدثنا عبدان، عن ابي حمزة، عن الاعمش فوجدناهم خمس مائة، قال ابو معاوية: ما بين ست مائة إلى سبع مائة".
ہم سے محمد بن یوسف نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا ‘ ان سے اعمش نے ‘ ان سے ابووائل نے اور ان سے حذیفہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو لوگ اسلام کا کلمہ پڑھ چکے ہیں ان کے نام لکھ کر میرے پاس لاؤ۔ چنانچہ ہم نے ڈیڑھ ہزار مردوں کے نام لکھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کئے اور ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا ہماری تعداد ڈیڑھ ہزار ہو گئی ہے۔ اب ہم کو کیا ڈر ہے۔ لیکن تم دیکھ رہے ہو کہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد) ہم فتنوں میں اس طرح گھر گئے کہ اب مسلمان تنہا نماز پڑھتے ہوئے بھی ڈرنے لگا ہے۔ ہم سے عبدان نے بیان کیا ‘ ان سے ابوحمزہ نے اور ان سے اعمش نے (مذکورہ بالا سند کے ساتھ) کہ ہم نے پانچ سو مسلمانوں کی تعداد لکھی (ہزار کا ذکر اس روایت میں نہیں ہوا) اور ابومعاویہ نے (اپنی روایت میں) یوں بیان کیا ‘ کہ چھ سو سے سات سو تک۔

Share this: