احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

94: 94- بَابُ قِتَالِ الْيَهُودِ:
باب: یہودیوں سے لڑائی ہونے کا بیان۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2925
حدثنا إسحاق بن محمد الفروي، حدثنا مالك، عن نافع، عن عبد الله بن عمر رضي الله عنهما، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"تقاتلون اليهود حتى يختبي احدهم وراء الحجر، فيقول: يا عبد الله هذا يهودي ورائي فاقتله".
ہم سے اسحاق بن محمد فروی نے بیان کیا، کہا ہم سے امام مالک نے بیان کیا، ان سے نافع نے اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (ایک دور آئے گا جب) تم یہودیوں سے جنگ کرو گے۔ (اور وہ شکست کھا کر بھاگتے پھریں گے) کوئی یہودی اگر پتھر کے پیچھے چھپ جائے گا تو وہ پتھر بھی بول اٹھے گا کہ اے اللہ کے بندے! یہ یہودی میرے پیچھے چھپا بیٹھا ہے اسے قتل کر ڈال۔

Share this: