احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

2: 2- بَابُ: {حُورٌ مَقْصُورَاتٌ فِي الْخِيَامِ}:
باب: آیت «حور مقصورات في الخيام» کی تفسیر۔
وقال ابن عباس: الحور: السود الحدق، وقال مجاهد: مقصورات: محبوسات قصر طرفهن وانفسهن على ازواجهن قاصرات لا يبغين غير ازواجهن.
‏‏‏‏ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا «حور‏» کے معنی کالی آنکھوں والی اور مجاہد نے کہا «مقصورات‏» کے معنی ان کی نگاہ اور جان اپنے شوہروں پر رکی ہوئی ہو گی (وہ اپنے خاوندوں کے سوا اور کسی پر آنکھ نہیں ڈالیں گی)۔ «قاصرات» ‏‏‏‏ کے معنی اپنے خاوند کے سوا اور کسی کی خواہشمند نہ ہو گی۔ «فى الخيام» کے معنی خیموں میں محفوظ ہوں گی۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 4879
حدثنا محمد بن المثنى، قال: حدثني عبد العزيز بن عبد الصمد، حدثنا ابو عمران الجوني، عن ابي بكر بن عبد الله بن قيس، عن ابيه، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"إن في الجنة خيمة من لؤلؤة مجوفة عرضها ستون ميلا، في كل زاوية منها اهل ما يرون الآخرين يطوف عليهم المؤمنون.
ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھ سے عبدالعزیز بن عبدالصمد نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوعمران جونی نے بیان کیا، ان سے ابوبکر بن عبداللہ بن قیس نے اور ان سے ان کے والد نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جنت میں کھوکھلے موتی کا خیمہ ہو گا، اس کی چوڑائی ساٹھ میل ہو گی اور اس کے ہر کنارے پر مسلمان کی ایک بیوی ہو گی ایک کنارے والی دوسرے کنارے والی کو نہ دیکھ سکے گی۔

Share this: