احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

4: 4- بَابُ السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ لِلإِمَامِ مَا لَمْ تَكُنْ مَعْصِيَةً:
باب: امام اور بادشاہ اسلام کی بات سننا اور ماننا واجب ہے جب تک وہ خلاف شرع اور گناہ کی بات کا حکم نہ دے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 7142
حدثنا مسدد، حدثنا يحيى بن سعيد، عن شعبة، عن ابي التياح، عن انس بن مالك رضي الله عنه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"اسمعوا واطيعوا، وإن استعمل عليكم عبد حبشي كان راسه زبيبة".
ہم سے مسدد نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے ابوالتیاح نے اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سنو اور اطاعت کرو، خواہ تم پر کسی ایسے حبشی غلام کو ہی عامل بنایا جائے جس کا سر منقیٰ کی طرح چھوٹا ہو۔

Share this: