احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

23: 23- بَابُ لِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ:
باب: زنا کرنے والے کے لیے پتھروں کی سزا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6817
حدثنا ابو الوليد، حدثنا الليث، عن ابن شهاب، عن عروة، عن عائشة رضي الله عنها، قالت:"اختصم سعد، وابن زمعة، فقال النبي صلى الله عليه وسلم:"هو لك يا عبد بن زمعة، الولد للفراش، واحتجبي منه يا سودة"، زاد لنا قتيبة، عن الليث:"وللعاهر الحجر".
ہم سے ابوالولید نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا، ان سے ابن شہاب نے، ان سے عروہ نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ سعد بن ابی وقاص اور عبد بن زمعہ رضی اللہ عنہما نے آپس میں (ایک بچے عبدالرحمٰن نامی میں) اختلاف کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عبد بن زمعہ! بچہ تو لے لے بچہ اسی کو ملے گا جس کی جورو یا لونڈی کے پیٹ سے وہ پیدا ہوا اور سودہ! تم اس سے پردہ کیا کرو۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا کہ قتیبہ نے لیث سے اس زیادہ کے ساتھ بیان کیا کہ زانی کے حصہ میں پتھر کی سزا ہے۔

Share this: