احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

53: 53- بَابُ إِثْمِ مَنْ رَفَعَ رَأْسَهُ قَبْلَ الإِمَامِ:
باب: (رکوع یا سجدہ میں) امام سے پہلے سر اٹھانے والے کا گناہ کتنا ہے؟
صحيح بخاري حدیث نمبر: 691
حدثنا حجاج بن منهال، قال: حدثنا شعبة، عن محمد بن زياد، سمعت ابا هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"اما يخشى احدكم او لا يخشى احدكم إذا رفع راسه قبل الإمام ان يجعل الله راسه راس حمار او يجعل الله صورته صورة حمار".
ہم سے حجاج بن منہال نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا، انہوں نے محمد بن زیاد سے بیان کیا، کہا کہ میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تم میں وہ شخص جو (رکوع یا سجدہ میں) امام سے پہلے اپنا سر اٹھا لیتا ہے اس بات سے نہیں ڈرتا کہ کہیں اللہ پاک اس کا سر گدھے کے سر کی طرح بنا دے یا اس کی صورت کو گدھے کی سی صورت بنا دے۔

Share this: