📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي - حدیث نمبر 785

Sunan / Jami at-Tirmidhi Hadith 785 (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
کتاب #9 📁 کتاب: روزوں کے احکام و مسائل (كتاب الصيام عن رسول الله صلى الله عليه وسلم) ← 🏷️ باب: روزہ دار کی فضیلت کا بیان جب اس کے پاس کھایا جائے۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 785 Jami at-Tirmidhi 785
کتاب #9: کتاب: روزوں کے احکام و مسائل
67: باب مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الصَّائِمِ إِذَا أُكِلَ عِنْدَهُ
🏷️ باب: روزہ دار کی فضیلت کا بیان جب اس کے پاس کھایا جائے۔
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ زَيْدٍ، قَال: سَمِعْتُ مَوْلَاةً لَنَا يُقَالُ لَهَا لَيْلَى تُحَدِّثُ، عَنْ جَدَّتِهِ أُمِّ عُمَارَةَ بِنْتِ كَعْبٍ الْأَنْصَارِيَّةِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهَا فَقَدَّمَتْ إِلَيْهِ طَعَامًا، فَقَالَ: " كُلِي "، فَقَالَتْ: إِنِّي صَائِمَةٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ الصَّائِمَ تُصَلِّي عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ إِذَا أُكِلَ عِنْدَهُ حَتَّى يَفْرُغُوا ". وَرُبَّمَا قَالَ: " حَتَّى يَشْبَعُوا ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَهُوَ أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ شَرِيكٍ.
ام عمارہ بنت کعب انصاریہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس آئے ، انہوں نے آپ کو کھانا پیش کیا ، تو آپ نے فرمایا : ” تم بھی کھاؤ “ ، انہوں نے کہا : میں روزہ سے ہوں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” روزہ دار کے لیے فرشتے استغفار کرتے رہتے ہیں ، جب اس کے پاس کھایا جاتا ہے جب تک کہ کھانے والے فارغ نہ ہو جائیں “ ۔ بعض روایتوں میں ہے ” جب تک کہ وہ آسودہ نہ ہو جائیں “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ¤ ۲- اور یہ شریک کی ( اوپر والی ) حدیث سے زیادہ صحیح ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 785]
قال الشيخ الألباني: ضعيف، ابن ماجة (1748) // لفظ آخر ضعيف الجامع (1483) //
تخریج دارالدعوہ: انظر ما قبلہ (ضعیف) (سند میں لیلیٰ مجہول راوی ہے)
جامع الترمذي • حدیث #785
783 784 785 786 787

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#784 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، أَخْبَرَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ لَيْلَى ، عَن...
´لیلیٰ کی مالکن ( ام عمارہ ) سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” روزہ دار کے پاس جب افطار کی چیزیں...
#786 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ...
´اس سند سے بھی` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح مروی ہے اس میں «حتى يفرغوا أو يشبعوا» کا ذکر نہیں ہے ۔ © امام ترم...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ