📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي - حدیث نمبر 761

Sunan / Jami at-Tirmidhi Hadith 761 (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
کتاب #9 📁 کتاب: روزوں کے احکام و مسائل (كتاب الصيام عن رسول الله صلى الله عليه وسلم) ← 🏷️ باب: ہر ماہ تین دن کے روزے رکھنے کا بیان۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 761 Jami at-Tirmidhi 761
کتاب #9: کتاب: روزوں کے احکام و مسائل
54: باب مَا جَاءَ فِي صَوْمِ ثَلاَثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ
🏷️ باب: ہر ماہ تین دن کے روزے رکھنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ، عَنْ الْأَعْمَشِ، قَال: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ بَسَامٍ يُحَدِّثُ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ، قَال: سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَا أَبَا ذَرٍّ إِذَا صُمْتَ مِنَ الشَّهْرِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، فَصُمْ ثَلَاثَ عَشْرَةَ وَأَرْبَعَ عَشْرَةَ وَخَمْسَ عَشْرَةَ ". وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي قَتَادَةَ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، وَقُرَّةَ بْنِ إِيَاسٍ الْمُزَنِيِّ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، وَأَبِي عَقْرَبٍ، وَابْنِ عَبَّاسٍ، وَعَائِشَةَ، وَقَتَادَةَ بْنِ مِلْحَانَ، وَعُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ، وَجَرِيرٍ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ أَبِي ذَرٍّ حَدِيثٌ حَسَنٌ، وَقَدْ رُوِيَ فِي بَعْضِ الْحَدِيثِ أَنَّ مَنْ صَامَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ كَانَ كَمَنْ صَامَ الدَّهْرَ.
ابوذر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ابوذر ! جب تم ہر ماہ کے تین دن کے روزے رکھو تو تیرہویں ، چودہویں اور پندرہویں تاریخ کو رکھو “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- ابوذر رضی الله عنہ کی حدیث حسن ہے ، ¤ ۲- اس باب میں ابوقتادہ ، عبداللہ بن عمرو ، قرہ بن ایاس مزنی ، عبداللہ بن مسعود ، ابوعقرب ، ابن عباس ، عائشہ ، قتادہ بن ملحان ، عثمان بن ابی العاص اور جریر رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں ، ¤ ۳- بعض احادیث میں یہ بھی ہے کہ ” جس نے ہر ماہ تین دن کے روزے رکھے تو وہ اس شخص کی طرح ہے جس نے صوم الدھر رکھا “ ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 761]
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، الإرواء (947)، (، المشكاة / التحقيق الثاني 2057)
تخریج دارالدعوہ: سنن النسائی/الصیام 84 (2425)، (تحفة الأشراف: 11988) (حسن صحیح) وأخرجہ: سنن النسائی/الصیام (المصدر المذکور (برقم: 2424-2431)، مسند احمد (5/15، 52، 177) من غیر ہذا الطریق وبسیاق آخر۔
جامع الترمذي • حدیث #761
759 760 761 762 763

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#760 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ أَبِي الرَّبِيع...
´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے تین باتوں کا عہد لیا : ۱- میں وتر پڑھے بغیر نہ...
#762 حَدَّثَنَا هَنَّادٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ...
´ابوذر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس نے ہر ماہ تین دن کے روزے رکھے تو یہی صیام...
#763 حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ يَزِيدَ...
´معاذہ کہتی ہیں کہ` میں نے عائشہ رضی الله عنہا سے پوچھا : کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر ماہ تین روزے رکھتے تھے ؟ ت...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ