📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي - حدیث نمبر 589

Sunan / Jami at-Tirmidhi Hadith 589 (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
کتاب #7 📁 کتاب: سفر کے احکام و مسائل (أبواب السفر) ← 🏷️ باب: نماز میں ادھر ادھر دیکھنے کا بیان۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 589 Jami at-Tirmidhi 589
کتاب #7: کتاب: سفر کے احکام و مسائل
61: باب مَا ذُكِرَ فِي الاِلْتِفَاتِ فِي الصَّلاَةِ
🏷️ باب: نماز میں ادھر ادھر دیکھنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ مُسْلِمُ بْنُ حَاتِمٍ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَا بُنَيَّ إِيَّاكَ وَالِالْتِفَاتَ فِي الصَّلَاةِ، فَإِنَّ الِالْتِفَاتَ فِي الصَّلَاةِ هَلَكَةٌ، فَإِنْ كَانَ لَا بُدَّ فَفِي التَّطَوُّعِ لَا فِي الْفَرِيضَةِ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ.
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے میرے بیٹے ! نماز میں ادھر ادھر ( گردن موڑ کر ) دیکھنے سے بچو ، نماز میں گردن موڑ کر ادھر ادھر دیکھنا ہلاکت ہے ، اگر دیکھنا ضروری ہی ٹھہرے تو نفل نماز میں دیکھو ، نہ کہ فرض میں “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ یہ حدیث حسن غریب ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 589]
قال الشيخ الألباني: ضعيف التعليقات الجياد، التعليق الرغيب (1 / 191)، المشكاة (997)
قال الشيخ زبیر علی زئی: (589) إسناده ضعيف ¤ على بن زيد بن جدعان: ضعيف (د 54)
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 865) (ضعیف) (سند میں علی بن زید بن جدعان ضعیف راوی ہے)
جامع الترمذي • حدیث #589
587 588 589 590 591

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#587 حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ ، وَغَيْرُ وَاحِدٍ، قَالُوا: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، ...
´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں ( گردن موڑے بغیر ) ترچھی نظر سے دا...
#588 حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَب...
´عکرمہ کے ایک شاگرد سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں ترچھی نظر سے دیکھتے تھے ۔ آگے انہوں نے اسی طرح...
#590 حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الش...
´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز میں ادھر ادھر ( گردن موڑ کر ) ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ