📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي - حدیث نمبر 570

Sunan / Jami at-Tirmidhi Hadith 570 (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
کتاب #7 📁 کتاب: سفر کے احکام و مسائل (أبواب السفر) ← 🏷️ باب: عورتوں کے مسجد جانے کا بیان۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 570 Jami at-Tirmidhi 570
کتاب #7: کتاب: سفر کے احکام و مسائل
48: باب مَا جَاءَ فِي خُرُوجِ النِّسَاءِ إِلَى الْمَسَاجِدِ
🏷️ باب: عورتوں کے مسجد جانے کا بیان۔
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " ائْذَنُوا لِلنِّسَاءِ بِاللَّيْلِ إِلَى الْمَسَاجِدِ ". فَقَالَ ابْنُهُ: وَاللَّهِ لَا نَأْذَنُ لَهُنَّ يَتَّخِذْنَهُ دَغَلًا، فَقَالَ: فَعَلَ اللَّهُ بِكَ وَفَعَلَ، أَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَتَقُولُ: لَا نَأْذَنُ لَهُنَّ؟! قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَزَيْنَبَ امْرَأَةِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
مجاہد کہتے ہیں : ہم لوگ ابن عمر رضی الله عنہما کے پاس تھے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے : ” عورتوں کو رات میں مسجد جانے کی اجازت دو “ ، ان کے بیٹے بلال نے کہا : اللہ کی قسم ! ہم انہیں اجازت نہیں دیں گے ۔ وہ اسے فساد کا ذریعہ بنا لیں گی ، تو ابن عمر رضی الله عنہما نے کہا : اللہ تجھے ایسا ایسا کرے ، میں کہتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، اور تو کہتا ہے کہ ہم انہیں اجازت نہیں دیں گے ۱؎ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- ابن عمر رضی الله عنہما کی حدیث حسن صحیح ہے ، ¤ ۲- اس باب میں ابوہریرہ ، عبداللہ بن مسعود کی بیوی زینب اور زید بن خالد رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 570]
💡 وضاحت:
۱؎: احمد کی روایت میں یہ بھی ہے کہ انہوں نے کہا کہ میں تجھ سے بات نہیں کروں گا۔ اللہ اکبر! صحابہ کرام رضی الله عنہم اجمعین کے نزدیک یہ قدر تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام اور آپ کی سنت کی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، صحيح أبي داود (577)
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأذان 166 (865)، (متابعةً) صحیح مسلم/الصلاة 30 (442)، سنن ابی داود/ الصلاة 53 (568)، سنن النسائی/المساجد 15 (707)، سنن ابن ماجہ/المقدمة 2 (16)، (تحفة الأشراف: 7385)، مسند احمد (2/7، 9، 16، 36، 39، 43، 90، 127، 140، 143، 151) (صحیح)
جامع الترمذي • حدیث #570
568 569 570 571 572

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#544 حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ الْوَرَّاقُ الْبَغْدَادِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى...
´عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر ، عمر اور عثمان رضی الله عنہم کے...
#545 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدِ بْنِ جُدْعَ...
´ابونضرہ سے روایت ہے کہ` عمران بن حصین رضی الله عنہ سے مسافر کی نماز کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا : میں نے رسول...
#546 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، و...
´انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینہ میں چار رکعتیں پڑھیں ۱؎ اور ذی ال...
#547 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ ، عَنْ ابْنِ سِيرِينَ ، ع...
´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ سے مکہ کے لیے نکلے ، آپ کو سوائے اللہ ...
#548 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي إِسْحَاق الْ...
´انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینہ سے مکہ کے لیے نکلے ۔ آپ نے دو رکعتیں...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ